تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

عمران فاروق قتل: میڈیا ایم کیو ایم کیخلاف شرانگیز خبریں پھیلا رہا ہے، متحدہ

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ نے الزام لگایا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کے بارے میں میڈیا کے مخصوص حلقے ایم کیو ایم کیخلاف شرانگیز خبریں پھیلارہے ہیں، جس کی رابطہ کمیٹی شدید مذمت کرتی ہے۔ کراچی سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز، اخبارات اور ایک خبر ایجنسی نے عمران فاروق کے بارے میں جو خبریں دی ہیں وہ سراسر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ شرانگیزی اور بہتان تراشی کا مقصد ایم کیو ایم کو بدنام اور ساکھ خراب کرنا ہے۔ قانونی چارہ جوئی کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے میڈیا سے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق کے قتل کی بھرپور تفتیش کررہا ہے من گھڑت خبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.