تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

کراچی: لیاری میں رینجرز کا سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن ختم ہو گیا۔ رینجرز نے رات گئے لیاری میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے پہلے کی طرح اس بار بھی احتجاج کیا۔ چند روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی جی رینجرز بریگیڈیر وسیم ایوب کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ان آپریشن کی کامیابی کے لیے پیراملٹری فورس کی مدد کریں۔ حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.