تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

عمران فاروق قتل کیس میں تین افراد گرفتار ہوئے، ذوالفقار مرزا

آج نیوز - ذوالفقار مرزا نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ کہتے ہیں چار استعفے تحریر کرکے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ذریعے صدر زداری کو بھجوا دیئے۔ آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹو نائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے وزیرداخلہ رحمان اور ایم کیوایم پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذوالفقارمرزا نے کہا کہ رحمان ملک جھوٹے ، ڈرپوک اور لالچی انسان ہیں۔ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں بینظیر بھٹو پر حملہ ہوا تو وہ خوف کے مارے ٹرک میں لیٹ گئے بے نظیربھٹو نے رحمان ملک کی یہ حرکت آصف زرداری کو دبئی میں بتائی تو وہ خود بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں اور رحمان ملک کی ایک ایک حرکت کو آصف زرداری کے سامنے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک سے اسلام آباد کی سیکورٹی تو سنبھلتی نہیں بھاگ بھاگ کر سندھ آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ کمشنری نظام پر بات چیت کیلئے بابر اعوان ثالث بناکر بھیجے گئے تھے مگر انہوں نے ایم کیوایم کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.