3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37
کراچی: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم
آج نیوز - کراچی میں عید الفطر کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔ اطلاق آج سے شروع ہوگیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگانا ٹھیک نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک رات گئے کراچی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے رہے۔ رحمان ملک جیسے ہی زینب مارکیٹ پہنچے تو نوجوانوں نے انھیں گھیر لیا اور ڈبل سواری سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ رحمان ملک نے نوجوانوں کی درخواست پر کہا کہ عید کے تینوں روز ڈبل سواری پر پابندی اٹھائی جارہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت حالات ٹھیک کرنے کیلئے کوئی دوسری پالیسی اپنائے۔بعض افراد کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کو محض مزید خوش کرنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی ہے۔ عوام اب بھی پریشان ہیں کہ تین دن پابندی اٹھانے سے آخر کیا مراد ہے۔