تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

انجم عقیل فرار کیس: تفتیشی افسر کو 9 ستمبر کو چالان پیش کرنے کا حکم

آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان فرار کیس میں چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے نو ستمبر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ملک اکرم اعوان نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کے پولیس حراست سے فرار کیس کی سماعت کی۔ انجم عقیل خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے مزید سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے پچیس اگست کو عدالت نے اس کیس میں عدم ثبوت پر چونتیس ملزمان بری کر دیئے تھے۔ جبکہ انجم عقیل سمیت بتیس دیگر ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ لیکن آج چالان پیش نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.