3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41
گدو اور سکھر میں نچلے درجے کا سیلاب
آج نیوز - سندھ میں طوفانی بارش اور پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث گدو اور سکھر میں نچلے درجے کا سیلاب ہو گا۔ محکمہ آبپاشی سکھر کے ترجمان عیدالعزیز کے مطابق بارش کے باعث کینالوں کے حفاظتی پشتوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ تمام دروازے کھول دئے گئے ہیں۔ سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ بائیس ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ بائیس ہزار کیوسک ہے جبکہ گدو بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج دو لاکھ چھتیس ہزار کیوسک ہے لیکن پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلا چوبیس گھنٹے میں گدو بیراج اور اڑتالیس گھنٹے میں سکھر بیراج سے گزرے گا جس کی وجہ سے بیراجوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہو گا۔