تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:3

اندرون سندھ بارش سے تباہی، 5 اضلاع آفت زدہ قرار

آج نیوز - اندرون سندھ بارش کی تباہی کے بعد پانچ اضلاع آفت زدہ قرار دے دیئے گئے۔ متعدد علاقے زیرآب، بارش سے متاثرہ ہزاروں افراد تاحال امداد کے منتظر ہیں۔ سندھ میں بارش کے سبب مختلف علاقوں میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید تین دن بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بدین کے سیلاب متاثرین نے امداد نہ ملنے پراحتجاج کیا ہے۔ حالیہ بارش سے سندھ کی چالیس لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی متاثرہوئی ہے۔ سندھ میں بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے،،جو محکمہ موسمیات کے مطابق مزید تین دن جاری رہے گا۔ میرپورخاص کی گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے۔ تحصیل جھڈو میں مستقل بارش ہورہی ہے۔ پران کینال میں شگاف پڑنے سے گاوٴں میں پانی داخل ہوچکا ہے۔ سات لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی زیر آب آچکی ہے،،،ضلع میں چوبیس ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں اورتین ہزارسے زائد جانورمرچکے ہیں،،بارش کے دوران اٹھارہ افراد ہلاک اوردوسوسیزائد افراد زخمی ہوئے،تین لاکھ اکیس ہزار سیزائد افراد بے گھر ہیں،،ضلع بھر میں ایک سودو ریلف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، تاہم لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ نوشہروفیروز میں بارش کے باعث حادثات میں نصف درجن انسان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں آٹھ فٹ تک پانی جمع ہے۔ لوگ کئی دن سے پانی و بجلی سے محروم ہیں۔ پیرمحلہ کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کرائے پرموٹریں لے کر پانی نکال رہے ہیں۔ حیدرآباد میں بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ قاسم آباد میں بھی بارش کا کھڑا پانی مشکلات کا سبب ہے۔ ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی میں شاہ کپور سیم نالے میں شگاف پڑگیا ہے اورہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور مزید چھ گاوٴں زیر آب آگئے ہیں۔ بدین میں سیلاب متاثرین نے امداد کی تقسیم میں بدعنوانی کے خلاف صالح چانڈیو سیم نالے پْل پر دھرنا دیا اور راستہ بلاک کردیا۔ مظاہرین نے ڈی سی او چوک تک مارچ کیا۔ ڈی سی او بدین اور تھانیدار صنم لغاری نے مظاہرین سے مذاکرات کئے،،جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ سکھرمیں تعلقہ میونسپل کارپوریشن سے ملحقہ انڈر بائی پاس کی دیواریں گرنے سے سڑک بلاک ہوگئی۔ انتظامیہ نے انڈربائی پاس کی مرمت تک گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.