تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:17

سندھ: بارشوں سے اب تک 85 افراد ہلاک ہوچکے، رپورٹ

آج نیوز - سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اب تک پچاسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرین سڑکوں پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا دعویٰ ہے کہ حکومت متاثرین کا خیال رکھ رہی ہے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے دس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ، تھرپار کر ، بدین اور بینظیر آباد میں سو سے پانچ سو پچاس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ستائیس تحصیلیں ، نو ہزار گاؤں ، چھ لاکھ ایکڑ فصل اور پانچ لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور متاثرین کو سندھ حکومت کی جانب سے وطن کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے ، اٹھارہ سو اٹہتر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے،متاثرہ علاقوں میں منتخب نمائندوں کے سربراہی میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو بحالی متاثرین کیلئے کام کریں گی۔ یہ تو تھا حکومت کا موقف لیکن بارش سے متاثرہ لوگ کچھ اور ہی دہائی دیتے نظر آتے ہیں۔ سندھ میں گزشتہ سال سیلاب نے جو تباہی مچائی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور حکومت کے امدادی کام بھی سب کے سامنے ہیں جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ سیلاب متاثرین آج بھی کراچی میں بے یارو مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.