4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:35
خورشید شاہ آج ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے
آج نیوز - پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو منانے کا ٹاسک خورشید شاہ کو دیدیا ، آج گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ جس میں وہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کم ہوئی ہے۔ سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا کہ جب تک حکومت محسوس کرے گی ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اگر انتقامی سیاست پر یقین رکھتے تو جسٹس نسیم حسن شاہ ایسے نہ پھرتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کسی کا باپ بھی سندھ کو نہیں توڑ سکتا۔ میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔ ذوالفقار مرزا کے بیانات کے حوالے سے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا کی باتوں کا جواب دیں گے تو پاگل ہوجائیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سو موٹو اور اجینو موتو بہت پاور فل ہیں، اجینو موتو سے کھانا لذیذ ہوتا ہے اور سو موٹو سے انصاف اچھا ہوتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔