تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:48

بھارت: فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

آج نیوز - بھارتی ریاست گجرات میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ گجرات کے علاقے میحسانہ کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز پانچ افراد کی لاشیں اور کچھ افراد کو زندہ حالت میں فیکٹری سے باہر لانے میں کامیاب ہوسکے۔ ان میں سے پندرہ جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔ قریبی عمارتوں کے رہائشیوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.