تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:51

بھارت: ممبئی میں شدید بارش، 5 افراد ہلاک

آج نیوز - بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت کے کئی شہر آج کل مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ ممبئی میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ان افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان حادثے کے وقت کمرے میں مطالعہ کررہے تھے۔ دوسری جانب مہاراشٹر کے شہر پونے میں بھی شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ رہائشی علاقے زیرآب آنے سے عوام اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ جبکہ سڑکوں پر ٹریفک درہم برہم ہوگیا۔ شدید بارش سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہوچکا ہے۔ جس کے باعث عوام شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.