تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:49

طرابلس کے مضافات سے غیراستعمال شدہ اسکڈ میزائل برآمد

آج نیوز - طرابلس کے مضافات سے غیراستعمال شدہ اسکڈ میزائل برآمد کرلیا گیا، وینیز ویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ معمر قذافی صحرا میں چھپے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ وینیزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے کراکاس میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دیرینہ دوست معمر قذافی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قذافی لیبیا کے کسی صحرا میں چھپے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ خدا ان کی اور لیبیائی عوام کی حفاظت کرے۔ دوسری جانب طرابلس کے مضافاتی علاقے سے ایک ٹرک پر نصب غیراستعمال شدہ اسکڈ میزائل برآمد کیا گیا ہے۔ اگر یہ میزائل فائر ہوجاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس ٹرک اور اسکڈ میزائل کو یہاں کس نے رکھا تھا اور اس کے پیچھے کیا مقصد کارفرما تھا۔ اْدھر قذافی کے آبائی قصبے سیرت میں قذافی کے حامی فوجی علاقے کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ باغی بڑے پیمانے پر لڑائی کے لئے تیاریاں کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.