تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:21

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی

آج نیوز - پاکستان نے پہلی ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی کے اپنے ابتدائی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ چین کے شہر اوڈوس میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے ابتدائی روز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔ ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے قدر بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور مزید ایک گول داغ کر مقابلہ تین دو کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان، شکیل عباسی اور محمد عمران نے گول اسکور کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.