تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:39

پاکستان فلم انڈسٹری نئے موڑ پر

آج نیوز - عیدالفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی بڑے بجٹ اور جدید تکنیک سے آراستہ تین فلمیں پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک نئے موڑ پر لے آئی ہیں۔ عیدالفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ''جگنی'' کو سید نور نے ان تمام لوازمات سے آراستہ کیا ہے جو فلم بین دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ''لو میں گم''ریما خان کی بحیثیت ہدایتکارہ دوسری فلم ہے جس میں انہوں نے اپنے تجربے اور ٹیلنٹ کے ساتھ زندگی بھر کی پونجی بھی لگا رکھی ہے۔ سید نور اور ریما خان نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔ سید نور اور ریما خان نے اپنی فلموں کی کامیابی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں ملکی فلم بینوں کو لالی وڈ سے غیر معیاری فلمسازی کی شکایت نہیں رہے گی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملکی فلمی صنعت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ سید نور،فیصل بخاری اور ریما خان نے عیدالفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں کے ذریعے ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ ملکی فلمی صنعت کی تقدیر بدلنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.