تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:52

بالی وڈ فلم ''لّو بریکس اپ زندگی'' کا میوزک البم لانچ

آج نیوز - بالی ووڈاسٹار دیا مرزا اور زید خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ''لّو بریکس اپ زندگی'' کا میوزک البم لانچ کردیا۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دِیا مرزا نے اپنے ساتھی فنکار زید خان کے ہمراہ اپنی ذاتی پروڈکشن کمپنی کا آغاز کر دیا ہے۔ لّو بریکس اپ زندگی'' ان کی پہلی پروڈکشن ہے۔ نئی دلی میں ہونے والی ایک تقریب میں انہوں نے اپنی فلم کا میوزک البم لانچ کیا۔ فلم کا میوزک سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے۔ جبکہ نغمہ نگاری جاوید اختر نے کی ہے۔ فلم کا موضوع زندگی میں مسلسل آنے والی تبدیلیاں اور ان میں محبت کی اہمیت ہے۔ فلم کی کہانی انسانی جذبات کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ زندگی کے لئے سب سے ضروری چیز محبت ہے۔ اور محبت کے بغیر زندگی کی دشواریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس فلم کو سات اکتوبر کو ملک بھر کے سینماوٴں میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.