تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:55

مونیکا بْلوچی فلم کی تشہیر کے لئے وینس پہنچ گئیں

آج نیوز - اطالوی سپراسٹار مونیکا بْلوچی اپنی نئی فلم دیٹ سمر کی تشہیر کے لئے وینس پہنچ گئیں۔ یہ فلم اس سال کے وینس فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جائے گی۔ دیٹ سمر کہانی ہے ایک بڑی عمر کی خاتون کی جو ایک نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کرلیتی ہے مگر بعد میں انکے تعلقات میں تناوٴ آنے لگتا ہے جس سے ان کی ازداجی زندگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ مونیکا بْلوچی کافی عرصے بعد کسی فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ چھیالیس سالہ مونیکا نے اٹلی کے شہر وینس میں اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہیں کسی فلم کے لئے کسی بھی قسم کے کردار ادا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ اپنے طویل کیریئر میں وہ ہر قسم کے کردار ادا کرچکی ہیں اور اس فلم کی کامیابی کے بارے میں بہت پرامید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.