تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:23

لندن: الطاف حسین صحت یابی کے بعد گھر منتقل

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین صحت یابی کے بعد لندن کے مقامی اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ لندن میں گھر منتقل ہونے کے بعد الطاف حسین نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق الطاف حسین گزشتہ چند روز سے صحت کی خرابی کی وجہ سے لندن کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد الطاف حسین نے متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں بڑی آزمائشوں سے نبرد آزما ہوتے رہے ہیں۔ تاہم عوام کی دعاؤں سے آخری سانس تک حق پرستی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.