تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:54

بلاوایو ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز کا کھیل جاری

آج نیوز - زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز کا کھیل جاری ہے۔ بلاوایو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے تین سو ستاون رنز سے نئے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے قومی ٹیم کو مزید پچپن رنزدرکار تھے۔ بلاوایو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو سولہ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد حفیظ اور اظہر علی نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔ محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ وہ ایک سو انیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ اظہر علی نے حفیظ کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سینچری بنائی۔ انہوں نے پجھتر رنز کی اننگز کھیلی۔ دو سو اٹھارہ رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے چوتھی وکٹ کے لئے سو رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ مصباح چھیاسٹھ رنز بناکر لیمب کا شکار بنے۔ عمر اکمل پندرہ رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں پر تین سو ستاون رنزبنالئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.