4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:15
ریاض: سعودی حکام کی پاکستانیوں پر تشدد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
آج نیوز - سعودی حکام نے دارلحکومت ریاض میں انتالیس پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث افریقیوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ہے۔ تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی فی الحال اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ریاض میں جامعہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمان پر کام کرنے والے پاکستانیوں پر ہفتے کو ایتھوپیا اور صومالیہ کے باشندوں نے حملہ کیا جس میں انتالیس پاکستانی مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے سے خوف زدہ دیگر پاکستانی مزدورں نے خود کو کمروں میں بند کر کے اپنی جانیں بچائیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر تعمیراتی کمپنی اور سعودی پولیس سے رابطہ کیا تھا اور اہلکاروں کو بروقت مداخلت کے سبب حالات قابو میں آگئے۔ نعیم خان کے مطابق اتھوپین اورپاکستانی ورکرز میں کچھ تنازع چل رہا تھا۔