تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:25

وزیراعظم گیلانی نے بھارت سے مذاکرات کیلئے شرائط رکھیں، وکی لیکس

آج نیوز - وکی لیکس کی جانب سے کیے گئے ایک اور مراسلے میں دعوی کیا گیا ہے کہ سینٹر جان کیری سے ملاقات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھارت سے مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط رکھیں تھیں۔ ان شرائط میں افغانستان میں بھارت کی موجودگی میں کمی اور بلوچستان میں مداخلت ختم کرنا شامل تھا۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے سے انیس فروری دو ہزار دس کو امریکا بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینٹر جان کیری نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت افغانستان میں موجودگی کم کرے اور بلوچستان میں مداخلت ختم کر دے تو پاکستان بھارت سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم گیلانی نے اس موقع پر امریکا سے آزاد تجارت کا سمجھوتہ کرنے کا تقاضہ کیا۔ وکی لیکس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے جان کیری سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی انسانی ہمدردری کی بنیاد پر رہائی کی درخواست کی جس پر سینٹر کیری نے واشنگٹن میں یہ معاملہ زیر بحث لانے پر اتفاق کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.