تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:31

بینظیر نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کیلئے دباؤ نہیں ڈالیں گی، وکی لیکس

آج نیوز - وکی لیکس نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اٹھائیس مئی کے دھماکوں سے پہلے امریکا کو یقین دہانی کرادی تھی کہ وہ ایٹمی دھماکوں کے لیے نواز حکومت پر مزید دباؤ نہیں ڈالیں گی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے دو روز پہلے چھبیس مئی انیس سو اٹھانوے کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے ایک مراسلے میں دعوی کیا گیا ہے سفارتخانے کے پرنسپل آفیسر نے بینظیر بھٹو سے پچیس مئی کو ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کے ایٹمی دھماکے اورپاکستان کے متوقع جواب پر گفتگو ہوئی۔ بے نظیر بھٹو سے جب دریافت کیا گیا انھوں نے ایٹمی دھماکوں کے حق میں ملک بھر میں مظاہروں کی کال دے رکھی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پیپلز پارٹی ایٹمی دھماکوں کا مطالبہ نہیں کرے گی۔ وکی لیکس کے مطابق امریکی پرنسپل سیکرٹری سے ملاقات میں بے نظیر بھٹو نے کہا کہ وہ اب نواز حکومت پر ایٹمی صلاحیت کے تجربے کے لیے زور نہیں دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پیپلز پارٹی اپنی تنقید کا مرکز نواز شریف حکومت کی فیصلہ نہ کر پانے کی صلاحیت اور بد انتظامی کو بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا ایٹمی دھماکوں کا ایک مناسب وقت رہا ہو گا لیکن اس مقام پر ایٹمی دھماکے پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.