تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:3

امریکا میں القاعدہ کے نئے حملوں کا خدشہ

آج نیوز - امریکا میں القاعدہ کے نئے حملوں کا خدشہ ہے۔ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے نائن الیون واقعات کے دس برس مکمل ہونے پر چھوٹے طیاروں سے اہم مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے پانچ صفحات پر مشتمل الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق القاعدہ دہشت گردی کیلئے چھوٹے طیارے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں نجی فضائی کمپنیوں کے طیارے حاصل کئے جانے کا امکان ہے اور اس میں بارودی مواد رکھ کر اہم مقامات سے ٹکرایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے دہشتگردی کے متوقع حملوں کی مصدقہ اطلاع نہیں لیکن ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.