4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:19
نمائدہ آج نیوز رحمت اللہ کی بازیابی کیلئے حکومت کو 5 دن کی ڈیڈ لائن
آج نیوز - ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس نے شمالی وزیرستان میں آج نیوز کے نمائندے رحمت اللہ درپہ خیل کی بازیابی کے لیے حکومت کو پانچ دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ پشاور میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ رحمت اللہ کو اغواء ہوئے بیس روز سے زائد گزرگئے۔ متعدد یقین دہانیوں کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ قبائلی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتطامیہ اور گورنر خیبرپختونخوا رحمت اللہ درپہ خیل کی بازیابی میں خاص دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت قبائلی علاقہ جات میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ اجلاس میں رحمت اللہ درپہ خیل کی عدم بازیابی کی صورت میں پانچ روز بعد احتجاج کا اعلان کیا گیا۔