تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:27

رمضان کے بعد مساجد کا ویران ہو جانا لمحہ فکریہ ہے، رپورٹ

آج نیوز - رمضان المبارک کے دوران مساجد کے آباد ہونے اور رمضان کے الوداع ہوتے ہی ان مساجد کا ویران ہوجانا مسلمانوں کے لیے لمحہء فکریہ اور قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ملک بھر میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مسلمان مسجدوں کا رخ کرلیتے ہیں لیکن افسوس کہ اس مبارک مہینہ کے اختتام ہونے کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں خاصی کمی اجاتی ہے جو کہ ہمارئے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایک روایت میں اتا ہے جو اللہ کے گھر کو اباد کرتا ہے اللہ انکے گھروں کو ایباد کر دیتا ہے۔ اگر مسلمان صرف نماز کی پابندی کرلیں تو تمام برے کاموں اور بے حیائی سے بچا جاسکتا ہے۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ جس طرح رمضان المبارک میں عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اس کو سارا سال جاری رکھنا چاہیے۔ رمضان المبارک کے اختتام پر ہر مسلمان یہ سمجھتا ہے کہ گویا اگلے رمضان تک صوم و صلوٰة سمیت ہر قسم کی شاید چھٹی مل گئی ہے حالانکہ اس ماہ کی خوبصورت رہیرسل کو ہم سال کے باقی ایام پر لاگو کر کے دین و دنیا کی بھلائی کما سکتے ہیں۔ مذہبی رہنماؤں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلمانوں کا مسجد سے تعلق کمزور نہ ہونے دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.