تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35

دنیا بھر میں آج عالمی یوم حجاب منایا جا رہا ہے

آج نیوز - دو ہزار چارسے فرانس میں حجاب پر بابندی کے قانون کی منظوری کیخلاف ہرسال چارستمبرکوعالمی یوم حجاب منایا جا تاہے۔ یوم حجاب منانے کا آغاز چار ستمبر دو ہزار چار کو اس وقت ہوا جب فرانس نے حجاب پر پابندی کا قانون منظورکیا جس پر امت مسلمہ کے جید علما کرام نے یہ فیصلہ کیا کہ اس دن ہر سال یوم حجاب منایا جائے گا۔ مسلمان معاشرے میں حجاب ایک فخر بھی ہے اورتکریم بھی۔امت مسلمہ اور بالخصوص مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمان مغرب کے ان متعصب رویوں اور امتیازی قوانین کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں اور اسلام سے خائف ہو کر بعض مخصوص ذہنیت رکھنے والے افراد حجاب کیخلاف پروپگنڈہ میں مشغول ہیں اوریہ حقیقت ہے کہ مغربی معاشرہ مسلم سماج میں بڑھتی ہوئی دینی بیداری کو دیکھ کرخوفزدہ ہوچکا ہے۔ حجاب پر پابندی کے خلاف برطانیہ میں مسلمانوں کی ایک تنظیم نے لندن میں ایک کانفرنس کا بھی انعقاد کیا کہ مسلمان عورتیں حجاب کسی جبر یا دباؤ کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.