4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
یو ایس اوپن: فیڈرر، ڈوکووچ، ولیمز چوتھے راؤنڈ میں
آج نیوز - ٹاپ سیڈ نوواک ڈوکووچ، راجرفیڈرراورسیرینا ولیمزنے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم کے مینز سنگلزایونٹ میں سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے روس کے نکولائی ڈیوی ڈنکو کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین، چھ چاراورچھ دوسے شکست دیکرآخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ فرانس کے جوولفریڈ توسونگا نے فرنانڈوورڈاسکوکے خلاف چھ تین، سات پانچ اورچھ چارسے فتح سمیٹی۔ سابق عالمی نمبرایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈر رنے تیسرے راؤنڈ میں کروشیا کے مارن سلیچ کوسخت مقابلے کے بعد چھ تین، چارچھ، چھ چاراورچھ دوسے مات دی۔ ویمنز ایونٹ میں سابق فرنچ اوپن چیمپئین اینا ایوانووچ نے سلوئین اسٹیفنزکوچھ تین اورچھ چارسے ہرایا۔ عالمی نمبرایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنائیکی وینیا کنگ کوہراکرپری کوارٹرفائنل میں پہنچیں۔ ووزنائیکی کی کامیابی کا اسکورچھ دواورچھ چاررہا۔ فورتھ سیڈ وکٹوریا ازارینکا کوتیسرے راؤنڈ میں امریکا کی سیرینا ولیمزکے ہاتھوں شکست ہوئی۔ سیرینا نے چھ ایک اورسات چھ کے اسکورکے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اٹلی کی فرانسسکا شیوون جنوبی افریقہ کی شینل شیپرزکوہراکرچوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔