4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:7
ہالی وڈ فلم واریئر نو ستمبر کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی
آج نیوز - ہالی وڈ کی نئی فلم واریئر نو ستمبر کو امریکا میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ واریئر کہانی ہے سابق باکسر کی جو فوج چھوڑنے والے اپنے بیٹے کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دیتا ہے اور اْسے بھائی کے مد مقابل کھڑا کرتا ہے۔ اور یوں شروع ہوتی ہے بھائیوں میں کشمکش۔ فلم میں اداکاری کے جوہر جینیفر موریسن، فرینک گریلو، ہارڈیٹم نے دکھائے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کونورو گے ون ہیں۔ یہ فلم نو ستمبر سے امریکا کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔