تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:23

سندھ: بارش سے فصلیں تباہ، دو سو ارب روپے کا نقصان

آج نیوز - سندھ میں گزشتہ چھ روز سے شدید بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے کاشتکاروں کو دو سو ارب روپے نقصان کا اندیشہ ہے۔ پرووینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں نے کاشتکاروں کو ناصرف جانی بلکہ ناقابل تلافی مالی نقصان بھی پہنچایا ہے۔ سندھ کے مختلف حصوں میں موسمی سبزی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جبکہ کپاس کی ستر فیصد ، چاول کی پچاس فیصد اور گنے کی بھی ستر فیصد کھڑی فصلیں بہہ گئی ہیں۔ فصلیں تباہ ہونے سے دو سو ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس سال بیس لاکھ ایکٹر اراضی پر چاول کی اٹھارہ لاکھ ایکٹر اراضی پر کپاس کی اور سات لاکھ ایکٹر رقبے پر گنے کی فصل کاشت کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.