4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:39
دو ہزار دس میں ٹی سی پی کے تجارتی قرضوں میں 93 فیصد اضافہ ہوا
آج نیوز - مالی سال دو ہزار دس کے دوران ٹی سی پی کے تجارتی قرضوں میں ترانوے فیصد اضافہ ہوا۔ آڈٹ رپورٹ دوہزار دس گیارہ کے مطابق مالی سال دو ہزار دس کے دوران ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے تجارتی قرضے بڑھ کر اکتیس ارب تیس کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ جو گزشتہ مالی سال سولہ ارب اکیس کروڑ روپے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار نو دس کے دوران ٹی سی پی کی سیلز چونسٹھ ارب سولہ کروڑ روپے سے گھٹ کر پینتالیس ارب سولہ کروڑ روپے رہ گئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ادارے کے منافع میں بھی کمی آئی۔ جو دو ارب پچیس کروڑ ڈالر سے کم ہو کر صرف ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔ رپورٹ میں ادارے کے تجارتی قرضوں کو غیر فعال قرضوں میں تبدیلی سے روکنے کے لئے فوری طور پر ریکوری کے لئے سنجیدہ کوششوں پر ذور دیا گیا ہے۔