تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:6

ذوالفقار مرزا کو پی پی سے نکال دیا ،بیانات سے تعلق نہیں ، عاصمہ ارباب

آج نیوز - پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا ہے ذوالفقار مرزا کو شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ ان کے بیانات سے پی پی کا کوئی تعلق نہیں۔پشاور میں درالاطفال کے دورے کے بعد آج نیوز سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔ ذوالفقار مرزا کے پاس الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، پیپلزپارٹی دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا اندرونی اور بیرونی عناصر جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ملک مختلف اقسام کے دباوٴ کا شکار ہے۔ عاصمہ عالمگیر نے کہا پیپلزپارٹی نے قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کیے ،، اب کراچی میں حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.