تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52

کراچی: ڈینگی وائرس کے مزید دو مریض چل بسے

آج نیوز - کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید دو مریض چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ ڈینگی وائرس کے مزید اٹھارہ مریضوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ کراچی میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے، ہلاک ہونے والوں میں تیرہ سالہ لڑکا اور پچیس سالہ خاتون شامل ہیں، رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے،شہر کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزید پچیس افراد کو ڈینگی وائرس کے شبہے میں لایا گیا۔ جن میں سے اٹھارہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرلیا گیا۔ حیدرآباد میں بھی مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے دو مریضوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.