13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
کوئٹہ میں دہشتگردی: بارہ مشتبہ افراد زیرحراست
آج نیوز - کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد بارہ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ کوئٹہ میں قتل و غارتگری کے تازہ واقعہ کے بعد پولیس ایک بار پھر ایکشن میں ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے اختر آباد، مینگل آباد اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنی کارروائی کے بعد اسی جانب فرار ہوئے تھے۔ پولیس نے علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے کسی بھی وقت سرچ آپریشن متوقع ہے۔ پولیس نے اب تک بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ کوئٹہ پولیس کے سربراہ نے شالکوٹ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔