تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52

خیبرایجنسی: دو نیٹو آئل ٹینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

آج نیوز - خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں دو نیٹو آئل ٹینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا۔ پہلا دھماکا نیٹو آئل ٹینکر میں جمرود بائی پاس کے مقام پر ہوا جس سے ٹینکر مکمل تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرا واقعہ تختہ بیگ کے مقام پر ہوا جس میں نیٹو آئل ٹینکر کو دھماکے سے اڑادیا گیا۔ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ دونوں واقعات میں لاکھوں روپے کا تیل ضائع ہوگیا۔ دوسری جانب باڑہ میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن قافلہ بال بال بچ گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.