تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52

چیئرمین نیب کی تقرری: سپریم کورٹ کا حکومت کو مہلت دینے سے انکار

آج نیوز - سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے حکومت کو مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس ناصر الملک اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مہلت دینے سے متعلق حکومتی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ حکومت نے درخواست میں دیدار حسین شاہ نظرثانی کیس کے فیصلے تک نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے مہلت مانگی تھی۔ ادھر عدالت عظمٰی کے جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیئرمین اوگرا کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی سلیکشن کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.