13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
ڈینگی کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی نافذ کی جارہی ہے، شہباز
آج نیوز - وزیراعلٰٰی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی نافذ کی جارہی ہے ،سری لنکن اور انڈونیشین ماہرین کی سفارشات پر عملدرآمد کرکے مستقبل میں اس وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔ لاہور میں ڈینگی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ طویل المدت پالیسی تشکیل دیکر کیا جائے گا۔ سری لنکن اور انڈونیشین ماہرین کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے سدباب کیلئے نگران کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین ہسپتالوں کے دورے کرکے رپورٹ پیش کریں۔ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ آگہی سیمینار منعقد کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو بہتر علاج کیلئے مزید فیلڈ ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔