تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52

نواز شریف قوم میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، بابر اعوان

آج نیوز - سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے نواز شریف قوم کو مایوسی کا پیغام دے رہے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت اپنے ملازمین کے ذریعے وفاقی اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کراچی بار میں وکلاء اورصحافیوں سے مختصرا گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف قوم میں مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ پہلی بار صوبائی حکومت کے ملازمین کے ذریعے وفاقی اداروں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے مگر حکومت پنجاب کے خلاف کوئی ریلی نہیں نکالی گئی اور نہ ہی سڑکوں پراحتجاج کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ کراچی حالات پر از خود نوٹس کا مقصد حالات خرابی کی وجوہات جاننا تھا، سیاسی جماعتوں میں مقابلہ کرنا نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.