13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
آفریدی، رزاق کا جنوبی افریقی سائڈ لائنز سے معاہدہ
آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اورآل راؤنڈر عبدالرزاق نے دو ہزار بارہ کے ٹی ٹوئنٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقی سائیڈ لائنزسے معاہدہ کرلیا۔ شاہد آفریدی اورعبدالرزاق آئندہ سال فروری میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی سیزن میں جوہانسبرگ کی ٹیم لائنزکی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں جنوبی افریقہ کی کئی ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے جوہانسبرگ لائنزکا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ اس ٹیم میں ان کے کئی دوست موجود ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی ان کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ دو ہزار نو کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتح میں اہم کردارادا کرنیوالے آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے لائنزکوآئندہ سال کی چیمپئینزلیگ کیلئے کوالیفائی کرنے میں مدد کریں گے۔ لائنزکے کوچ اورٹیم مینجمنٹ بھی دونوں پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرکے بہت خوش ہیں۔