13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
رواں مالی سال کپاس کی بمپر فصل کا ہدف حاصل ہونے کا امکان
آج نیوز - مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ میں کپاس کی بمپر فصل کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کاٹن جننرز ایسوسی ایشن کے مطابق پندرہ ستمبر سے یکم اکتوبر تک جننگ فیکٹریز کو اٹھائیس لاکھ کپاس کی گانٹھیں موصول ہوئیں۔ جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ایک لاکھ اکیاسی ہزار بیلز زائد ہیں۔ جبکہ رواں سیزن کے آغاز سے یکم اکتوبر تک مجموعی طور پر چھیالیس لاکھ نوے ہزار کپاس کی بیلز موصول ہوئی ہیں۔ جس میں سے ٹیکسٹائل ملز نے تینتالیس لاکھ نوے ہزار بیلز خریدیں جبکہ ساڑھے چوہتر ہزار بلز برآمد بھی کی گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کے بقیہ نصف سیزن میں اگر موسم کی صورتحال اور پانی کی فراہمی بہتر رہی تو اکتوبر دو ہزار بارہ تک پندرہ لاکھ بیلز کپاس کی بمپر فصل کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کپاس کا زیر کاشت رقبہ سات لاکھ ایکٹر سے بڑھا کر دس لاکھ ایکٹر کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔