تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52

رواں سال کینو کی پیداوار بیس لاکھ ٹن رہنے کی توقع

آج نیوز - رواں سال کینو کی پیداوار بیس لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔ برآمدات کے لئے پہلی مرتبہ تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے شریک چیئرمین وحید احمد نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمی دشواریوں اور لاجسٹکس کے مسائل کے باعث پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کینو کے ایکسپوٹرز کو شپنگ کمپنیوں کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل، کنسائمنٹ کی ترسیل میں کئی ہفتوں کی تاخیر ، پاکستانی کارگو بندگارہ پر چھوڑ کر جانے کے واقعات سے صرف کینو کے ایکسپوٹرز کو ساڑے تین کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور دو لاکھ ساٹھ ہزار کے ہدف کے مقابلے میں کینو کی برآمدات دو لاکھ پندرہ ہزار ٹن تک محدود رہی۔ ہدف پوار نہ ہونے کی وجوہات میں ایران کو کینو کی اسمگلنگ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کینو کی پیداوار بیس لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے، جس میں سے تین لاکھ ٹن کینو برامد کا ہدف رکھا گیا ہے۔ جس سے بیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.