13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ طلب کر لیا
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ہسپتالوں کو استثنٰی قرار دینے کی درخواست پر پیپکو کو سات اکتوبر تک جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد، چودھری ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کر رہے ہیں رٹ درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ڈینگی وباء نے تباہی مچا رکھی ہے۔ دوسری طرف واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن ملتوی کئے جا رہے ہیں،عدالت سے استدعا کی گئی کہ وی وی آئی پیز کو لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں شامل کرکے ہسپتالوں کو استثنیٰ قرار دینے کے احکامات جاری کئے جائیں، اسی طرح ایک اور کیس میں عدالت نے ایوان صدر وزیر اعظم ہاؤس سمیت ملک بھر میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔