13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
کراچی: فیض احمد فیض کی شاعری پر بنائے گئے فن پاروں کی نمائش
آج نیوز - کراچی میں فیض آرٹ ایوارڈ دو ہزار گیارہ کے سلسلے میں ڈیرھ سو مصوروں کے فیض احمد فیض کی شاعری پر بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا۔ صادقین آرٹ گیلری کراچی میں فیض احمد فیض کی شاعری پر بنائے گئے ڈیڑھ سو مصوروں کے فن پاروں میں سے سب سے منفرد اور حسین فن پارے کو فیض آرٹ ایوارڈ دو ہزار گیارہ کے اعزاز سے نوازا جائے گا، فیض آرٹ ایوارڈ کا مقصد نوجوان مصوروں کو فیض احمد فیض کی شاعری روشناس کرانا ہے۔ فن پاروں کی اس منفرد نمائش میں فیض کے کلام کی عکاسی ایک نئے انداز میں کی گئی تھی، جسے نمائش میں موجود معروف مصوراور فن کاروں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو مصوروں کے کام کو ایک ہی مقام پر پیش کرنا قابل تحسین ہے۔ اردو شاعری میں بلند اور منفرد مقام رکھنے والے فیض احمد فیض آج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن شاعری اور مصوری کے اس حسین امتزاج سے ان کی شاعری کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔