تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52

مقبول گلوکار مسعود رانا کی سولہویں برسی

آج نیوز - پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول گلوکار مسعود رانا کی سولہویں برسی منگل کے روز منائی گئی۔ مسعود رانا نے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے ریڈیو سنگر کے طور پر کیا۔ بطور پلے بیک سنگر''بنجارن''ان کی ڈیبیو فلم تھی۔مسعود رانا کو آواز کی مماثلت کی بنا پر رفیع ثانی بھی کہا گیا ۔مسعود رانا انیس سو چونسٹھ میں اپنی فنی صلاحیتوں کی آزمائش کے لئے لاہور منتقل ہوئے، جہاں انہیں فن کے اظہار کے مواقع میسر آئے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے اردو اور پنجابی فلموں کے کامیاب اور مقبول گلوکار بن کر ابھرے۔ مسعود رانا نے جہاں اپنی مدھر آواز سے دلوں کو تسخیر کیا، وہیں انہوں نے دو فلموں''دو مٹیاراں'' اور ''شاہی فقیر''میں اداکارانہ جوہر بھی دکھائے۔ مسعود رانا کا انتقال ٹرین کے سفر کے دوران اس وقت ہوا، جب وہ ایک میوزک شو میں شرکت کے لئے لاہور سے صادق آباد جا رہے تھے۔ مسعود رانا نے عمر بھر اپنی سریلی آوازکا جادو جگایا ، چاہنے والے ان کے سریلے گیت سن کر ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.