13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53
بھارت: ہندو مسلم فسادات، جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی
آج نیوز - بھارتی ریاست اتارکھنڈ میں ہندووٴں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی۔ میڈیا کا کہنا ہے مرنے والے تمام مسلمان ہیں۔ فسادات قرآن پاک کی بے حرمتی پر اتوار کے روز شروع ہوئے۔ اس دوران فائرنگ اور پتھراوٴ سے اب تک چھ افراد جاں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے رْدر پور میں کرفیو لگادیا ہے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔