13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53
جوبائیڈن کے بھائی بھارت سے مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد بیمار
آج نیوز - امریکی نائب صدرجوبائیڈن کے بھائی بھارت سے مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد بیمار پڑگئے۔ لفافے میں انتھراکس پاوٴڈر موجود تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کے چھوٹے بھائی کو بھارت سے ایک مشتبہ لفافہ موصول ہوا جس میں سفید پاوٴڈر تھا۔ انھوں نے جیسے ہی لفافہ کھولا تو وہ انکے جسم پر لگ گیا۔ انتھراکس پاوٴڈر کے شک کی بنیاد پر وہ فوری اسپتال بھاگے جہاں ڈاکٹرز نے اسکی تصدیق کی۔ انتھراکس مویشیوں کی چھوت کی بیماری طعالی بخارہے جسے پاوٴڈر کی شکل دے کرشرپسند عناصر کئی سالوں سے انسانوں میں پھیلنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔