تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53

نیو یارک: وال اسٹریٹ پر بیروزگاری کیخلاف احتجاج جاری

آج نیوز - نیو یارک کی وال اسٹریٹ، تحریراسکوائر سمجھے جانے لگی ہے۔ بے روزگاری، سماجی ناانصافی کیخلاف مظاہرہ سترہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ امریکی میڈیا میں احتجاج کی خبروں کی کووریج بہتر انداز میں نہ ہونے سے مظاہرین مایوس نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس سیاسی رشوتیں لے رہی ہے اور کارپوریٹ کلچر انکا احتجاج پھیلنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ نیو یارک آرہے ہیں۔ کالج طلباء بھی مظاہرے میں شریک ہونا شروع ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ نناوے فیصد امریکی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں جو معاشی پالیسیوں سے تنگ ہے۔ آج مظاہرین کی بڑی تعداد بدروح کے بھیس میں احتجاج میں شریک ہے۔ مظاہرین نقلی ڈالرز دانتوں میں چبا کر کارپوریٹ کلچرکی نشاندہی کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.