13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53
گوجرانوالہ:لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا احتجاج
آج نیوز - بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گوجرانوالہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔گوجرانوالہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بازار، تعلیمی ادارے،ڈسٹرکٹ بار اور کاروباری مراکز بند رہے۔ تاجروں،مزدوروں اور طلباء نے شہر کے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے اور توڑ پھوڑ کی۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے مظآہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کی۔ جس سے بارہ سے زائد مزدور زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ شہر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کی درجنوں موبائل اور بڑی تعداد میں لٹھ بردار جوان تعینات کئے گئے ہیں۔