تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53

لاہور:لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

آج نیوز - لاہور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سمن آباد چوک میں ہونے والے مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کردی۔ اس موقعے پر مقررین نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج انہیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے دھمکی دی اگر لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو وہ ملک بھر میں پہیہ جام کردیں گے۔ اس موقعے پر مظاہرین نے نہ صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ تمام حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.