تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53

بجلی کے بحران کے حل کیلئے سست روی کا مظاہرہ کیاگیا،نواز

آج نیوز - ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کے حل کیلئے سست روی کا مظاہرہ کیا گیا، حکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ امریکی فوج کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کے الزامات میں وزن نہیں بلکہ کھوکھلا پن زیادہ ہے۔بہاولپور میں ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز ججہ کے گھر پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ ایڈمرل مائیک مولن نے پاکستان پر الزامات اپنا وزن بڑھانے کے لیے لگائے ہیں۔ ان کے الزامات کھوکھلے ہیں اور ان میں وزن نہیں۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بحران کے خاتمے میں سست روی کا مظاہرہ کیا اور اس سست روی کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ لوڈ شیڈنگ سے اسپتالوں کی مشینیں خراب ہورہی ہیں۔ متاثرہ عوام سے انہیں ہمدوری ہے۔ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت میں بدعنوانی کا کوئی اسکینڈل نہیں۔ صوبے میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کھانا پینا چھوڑکراقدامات کررہے ہیں۔ نواز شریف کاکہنا ہے کہ حکومت دانستہ طور پراداروں کو تباہ کررہی ہے۔ انہیں خوشی ہوتی اگر حکومت باہمی طور پرطے کیے جانے والے ایجنڈے پر عمل کرتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.