تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53

پی پی کی کورکمیٹی کا اجلاس،معاملات پارلیمنٹ میں لانے کی توسیع

آج نیوز - صدر زرداری کی زیر صدارت پی پی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی طرف سے معاملات کو پارلیمنٹ میں لانے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ۔صدر زرداری نے گزشتہ شام کراچی سے اسلام آباد پہنچتے ہی وزیر اعظم گیلانی سے ون آن ون ملاقات کی ۔ملاقات پینتالیس منٹ جاری رہی جس میں این آر او عمل درآمد کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت صدر زرداری اور وزیرا عظم گیلانی نے کی ۔اجلاس میں چوہدری شجاعت ،اسفند یار ولی ،بابر غوری ،ڈاکٹر فاروق ستار ،خورشید شاہ اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،وہ اتحادی جماعتوں کی وجہ سے ہی صدر ہیں اور ان کو اتحادی جماعتوں کا ہر فیصلہ قبول ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.