13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53
شمالی وزیر ستان :ڈرون حملہ ، چار ہلاک
آج نیوز - شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مکان پر امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے نے خاروا نئی میں مکان پر دو میزائل داغے۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے پر پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ چھبیس نومبر دو ہزار گیارہ کو مہمند ایجنسی کے علاقے سلالہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر نیٹو حملوں کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے میں چھبیس فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔